30 مئی 2013 - 19:30
افغانستان میں ۳۱ طالبان ہلاک

افغانستان میں حکومت کے حامی باشندوں اور طالبان کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں اکتیس طالبان ہلاک ہوگے ہیں۔

ابنا: موصولہ رپورٹ کے مطابق آج افغانستان کے صوبۂ غزنی کے علاقے اندار میں حکومت کے حامی اس علاقے کے دیہاتیوں اور طالبان کے درمیان جھڑپ ہوئي جو چھ گھنٹوں تک جاری رہی اس جھڑپ میں اکتیس طالبان دہشتگرد ہلاک اور باقی فرار ہوگۓ ۔ ہلاک ہونے والوں طالبان میں پاکستان ، عرب اور چیچنیا کے طالبان شامل ہیں۔دریں اثناء طالبان کے ترجمان قاری یوسف احمدی نے دعوی کیا ہےکہ آج کی جھڑپوں میں افغان فوج کے دس اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔افغان فوج کےکمانڈر لطیف کامران نے طالبان کے اس دعوے کو مسترد کردیا ہے۔    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲